نئی دہلی،10دسمبر(ایجنسی) نیشنل ہیرالڈ کے معاملے میں بدلے کی سیاست کرنے کا حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے آج تیسرے دن بھی راجیہ سبھا کو نہیں چلنے دیا اور اس ہنگامے کی وجہ سے پانچ بار ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
font-size: 18px; text-align: start;">روز کی طرح آج بھی کانگریس کے ارکان نے نہ صرف وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کو نہیں چلنے دیا بلکہ وقفے کے بعد بھی ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا۔
جس کی وجہ سے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے تین بجے کے بعد کل تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی ۔